اسپین میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 150 ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ سیلاب سے انفرا اسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لے گیا، سیلابی ریلوں میں متعدد لوگ لاپتہ بھی ہو گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔