مستونگ میں گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 3 بچے اور 1 پولیس اہلکار شامل ہے جبکہ زخمیوں میں بھی زیادہ تر اسکول کے بچے شامل ہیں۔
بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دھماکے سے 1 پولیس موبائل بھی تباہ ہوئیہے