جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے دو بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے۔
کار سوار نے آرمی بھرتی کے خواہشمند دو بھائیوں کو گاڑی تلے روند ڈالا۔ دل دہلا دہنے والا واقعہ 21 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔
گاڑی میں سوار خاتون نے تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھائیوں کو کچل ڈالا تھا جس کے نتیجے میں 20 سالہ نور الحسن اور 18 سالہ محمود الحسن زخمی ہوگئے تھے۔
کئی روز تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دونوں بھائی جان کی بازی ہار گئے۔ شیخو پورہ کے رہائشی دونوں بھائی آرمی بھرتی کے لیے کاغذات جمع کرانے لاہور آئے تھے۔
خاتون ڈرائیور کی شناخت ایشا کے نام سے ہوئی، جس کے خلاف پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔