Light
Dark

.گجرات میں ایک گھر میں سلینڈر پھٹنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق

گجرات میں ایک گھر میں سلینڈر پھٹنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہو گئے ۔

گجرات کے محلہ نورپور پڑھے میں گزشتہ رات کھانا پکانے کے دوران سلینڈر دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور اس کی بیٹی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم صبح متاثرہ خاتون کی بیٹی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سلینڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں سمیت 5 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں