Light
Dark

ائیڈیاز 2024 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔

آئیڈیاز نمائش کا 12واں ایڈیشن ائیڈیاز 2024 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ آئیڈیاز ایک دو سالہ ایونٹ ہے اور اس کی آخری نمائش 2022 میں منعقد ہوئی تھی۔

اس چار روزہ نمائش میں متعدد سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں افتتاحی تقریب، دفاعی صنعتوں سے متعلق موضوعات پر بین الاقوامی سیمینار، B2B/B2G میٹنگز اور نشا نِ پاکستان سی ویو پر کراچی شو شامل ہیں، جو غیر ملکی معززین اور کراچی کے عوام کے لیے منعقد کیا جائے گا۔

سال 2000 سے مسلسل کامیابی کی داستان بننے والی IDEAS کا یہ سال ممکنہ طور پر شرکا کی تعداد کے لحاظ سے تمام سابقہ ایڈیشنز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

آئیڈیاز بلاشبہ خطے کی سب سے بڑی دفاعی نمائشوں میں سے ایک ہے جہاں دنیا بھر کے نمائش کنندگان اپنی دفاعی مصنوعات اور سازوسامان پیش کرتے ہیں۔