Light
Dark

.رائےونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

لاہور، رائےونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج شروع ہوگا

لاہور کے نواحی قصبے رائے ونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا اور 3 نومبر کی صبح 8 بجے اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

رائے ونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور، پشاور، ملتان اور کوئٹہ کے علاوہ بیرون ملک سے لاکھوں مندوبین شرکت کریں گے۔

اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے مامور ہوں گے۔

اس کے علاوہ تبلیغی جماعت کے رضا کار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے رائے ونڈ میں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے لیے ٹریفک کےانتظامات مکمل کر لیے ہیں