حکومت نے گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت سخت سردی والے 2 ماہ کے دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزارت پیٹرولیم نے موسم سرما کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جائیں گے۔
حکام کا بتانا ہے کہ ان 2 مہینوں میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔