دم کرنے کے بہانے خواتین کے ساتھ غیراخلاقی حرکتیں کرنے والا جعلی عامل پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں دم کے بہانے خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والا جعلی پیر پولیس کی پکڑ میں آگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کو پہلے بھی کورنگی میں خواتین سےغیر اخلاقی حرکتیں کرنے پر کام سے نکالا گیا تھا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ کام سے نکالے جانے کے بعد ملزم نے کرائے پرجگہ لی اور پھر دم کے بہانے خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنا شروع کر دیں۔
گرفتار ملزم انے انکشاف کیا ہے کہ اس کا ساتھی بھی خواتین سے غیراخلاقی حرکتیں کرنے میں ملوث تھا۔
پولیس نے ملزم کے بیان کے بعد ملزم کے ساتھی کی تلاش شروع کردی ۔
یاد رہے لاہور میں شادباغ کے علاقے میں جعلی عامل نے کارندوں کے ساتھ ملکر ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
اس سے قبل ایک اور واقعے میں جعلی عامل نے تعویذ دینے کے بہانے طلاق یافتہ خاتون کو بلاکر اپنے پاس قید کرلیا اور چار دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔