چنگچی رکشہ پر پابندی ہے: شرجیل میمن
سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ چنگچی رکشہ پر پابندی ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ سندھ اسمبلی ایم کیو ایم شیخ عبداللّٰہ نے ایوان میں سوال کیا کہ ہزاروں چنگچی رکشہ گھومتے ہیں، ان کو بھی رجسٹرڈ کیا جائےگا؟
اس پر شرجیل میمن نے کہا کہ رکشہ والوں کی ایسوسی ایشن نے کورٹ سے اسٹے لیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ پوری کوشش کر رہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل حل ہوں، بس اڈے بھی ہم نے شہر سے باہر شفٹ کیے ہیں۔