Light
Dark

دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی۔

12ویں دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2024‘ 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں منعقد ہوگی۔

گزشتہ 25 سال سے کامیابی سے جاری آئیڈیاز نمائش کا انعقاد اس سال 19سے 22 نومبر تک کراچی میں ہو گا اور نمائش کے پیش نظر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کو صاف رکھنے کی ہدایت کردی۔

رواں سال 19 سے 22 نومبر تک کراچی میں آئیڈیاز نمائش کا اہتمام کیا جائے گا اور اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئیڈیاز کے موقع پر شہر کوصاف رکھنے کی ہدایت کردی۔

اس سلسلے میں عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے 21 نومبر کو سی ویو نشان پاکستان پر شہریوں کے لیے کراچی شو کا اہتمام کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیاز 2024 سے پاکستان کے اسٹریٹیجک تعلقات کو فروغ حاصل ہو گا اور یہ مجموعی طور پر پاکستان کے لیے ایک کامیابی ہوگی۔