یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبہ شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بن گیا
کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر جاری ترقیاتی منصوبہ شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بننے لگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوہر چورنگی جانے والی سڑک پانی میں ڈوب گئی ،پانی جمع ہونے کے باعث بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے،جبکہ شہری پھٹ پڑے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مہینے ہوگئے لیکن سڑک کی حالت بہتر نہ کی جاسکی ،متعدد شکایات کے باوجو نکاسی نہیں ہوتی،مسلسل پانی جمع ہونے سے سڑک خراب ہوگی ہے۔