سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ کاررروائی کے دوران میجر اور 2 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے بکا خیل میں خوارج کی موجودگی کی پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران 8 خوارج مارے گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ خوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے میجر عاطف خلیل اور 2 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔