عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 27 ویں ترمیم پر فضل الرحمان نے کال دے دی تو حکومت کو لگ پتا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے 9 مئی کیسز میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی آفریدی چیف جسٹس آیاہے، آفریدیوں نے انگریز کو بھی شکست دی تھی، امید ہے وہ انصاف کا علم بلند رکھیں گے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امید ہے مولانا 27ویں ترمیم کے خلاف ملک گیراحتجاج کی کال دیں گے ، ستائیسویں ترمیم پر فضل الرحمان نے کال دے دی تو لگ پتا جائے گا۔
انھوں نے کہا مولانافضل الرحمان نے26ویں آئینی ترمیم کا جنازہ نکال دیا اور پاکستان کی عزت بڑھائی ہے، 26 ویں ترمیم سے کچھ نہیں ملے گا، یہ ترمیم نون شین اور دوسروں کے گلے پڑے گی۔
یاد رہے سابق وفاقی وزیرداخلہ نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کل آئینی ترامیم کے مسودے کا پہلا راؤنڈ جیت لیا، انھوں نےاپنے گھر کا راستہ سب کو دکھایا ہے۔