پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
سینٹیر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر خیبر پختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔