سوئی ناردرن اور سدرن نے گیس قیمتوں میں اضافے کے لیے درخواستیں اوگرا میں جمع کرا دی ہیں
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس کی اوسط قیمت میں 64 روپے 16 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے اور گیس کی اوسط قیمت 1810روپے36 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے
سوئی سدرن نے 669 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ مانگا ہے اور اوسط قیمت 1920 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی ہے
اوگرا نےگیس کمپنیوں کی درخواستوں پرگیس صارفین سے تجاویز مانگ لی ہیں
اوگرا سوئی ناردرن گیس کمپنی کی درخواست پر 5 نومبر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر 8 نومبر کو سماعت کرے گی
اوگرا سماعتوں کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس قیمتوں کا حتمی فیصلہ ہو سکے گا۔