Light
Dark

سرکاری افسر کو عدالت سے فرار ہوتے ہوئے فوری کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔

قومی احتساب بیورو کے عملے نے بدعنوانی میں ملوث سرکاری افسر کو عدالت سے فرار ہوتے ہوئے فوری کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔
رہنما نیوز حیدرآباد کی رپورٹ کے مطابق کروڑوں روپے کے کرپشن کیس میں ملوث ڈی جی فنانس ایگریکلچر سندھ حاجی امداد میمن کو نیب نے گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق نیب کی ٹیم نے گریڈ 20 کے افسر حاجی امداد میمن کو ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہونے کوشش کررہا تھا کہ دھر لیا گیا۔

قبل ازیں احتساب عدالتِ نے بھی حاجی امداد میمن کی حفاظتی ضمانت مسترد کردی تھی، نیب حکام کا کہنا ہے کہ سندھ ایگریکلچر انجینئرنگ اینڈ واٹر مینجمنٹ کی پنشن میں خورد برد کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ کرپشن کیس میں سابقہ ڈائریکٹر ایڈمن صلاح الدین شاہ راشدی ود یگر ملزمان بھی پہلے سے گرفتار ہیں۔