کے الیکٹرک نے کرنٹ لگنے سے ہلاک متعدد افراد کو چور، نشے کا عادی اور ذہنی مریض قرار دیدیا
اسلام آباد: کے الیکٹرک نے سروس ایریا میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کو چور، نشے کا عادی اور ذہنی مریض قرار دیدیا۔
کے الیکٹرک نے سروس ایریا میں 33 شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے معاملے پر اموات کی وجوہات کی تفصیلات نیپرا کو جمع کرادیں۔
کے الیکٹرک نے اپنے جواب میں کرنٹ لگنے سے مرنے والے متعدد شہریوں کو چور، نشےکاعادی اور ذہنی مریض جب کہ کرنٹ سے ہلاک بیشتر شہریوں کو نامعلوم بھی قرار دیا۔