Light
Dark

میتھو ویڈ کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان۔

آسٹریلیا کے معروف وکٹ کیپر بلے باز نے میتھو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آسٹریلیا کے وکٹ کیپر میتھیو ویڈ نے ریڈ بال کے بعد اب وائٹ بال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا 13 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کیریئر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
میتھیو ویڈ نے آسٹریلیا کے لیے 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ان کی پاکستان کے خلاف 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 17 گیندوں پر 41 رنز کی نا قابل شکست میچ وننگ اننگ یادگار کارکردگی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل میتھیو ویڈ نے رواں سال مارچ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ کا سفر شروع کر دیا ہے اور انہیں کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے کوچنگ اسٹاف میں شامل کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی تھی۔