کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں ۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مسافر ٹرین کی دونوں متاثرہ بوگیاں ٹرین سے علیحدہ کردی گئی ہیں۔
ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ بوگیاں الگ کرنے کے بعد ٹرین روانہ کی جائے گی اور ریلوے ٹریک بحال کردیا جائے گا۔