پاکستان میں پانی کے بڑے ذخیرے کا اضافہ
مہمند ڈیم پراجیکٹ پر پانی کا رخ تبدیل کرنے کا مشکل مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی پاکستان میں پانی کے بڑے ذخیرے کا اضافہ ہوگیا ہے۔
رہنما نیوز کے مطابق پاکستان میں پانی کے ایک اور بڑے ذخیرے کا اضافہ اُس وقت ہوا جب اونچائی اور کنکریٹ کی تعمیر کے لحاظ سے دنیا کے پانچویں اور پاکستان کے پہلے مہمند ڈیم پراجیکٹ پر پانی کا
ر خ تبدیل کرنے کا مشکل مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔
دوہزار انیس میں شروع ہونے والے منصوبہ کی 12 سائٹس پر بیک وقت کام جاری ہے،800 میگا واٹ کے حامل ڈیم کا 35 فیصد کام مکمل،تعمیر 2027 کے اختتام پر ہوگی۔
مہمند ڈیم کا رقبہ 8787 ایکٹر ، ایک اعشاریہ29 ملین ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے جبکہ اس کی مدد سے نو روپے تخمینہ کی سستی ترین بجلی تیار کی جارہی ہے۔
اس ڈیم کی تعمیری لاگت224 ارب روپے ہے جو 9 سے 10 شدت کے زلزلہ کی برداشت کرنے اور تین ارب یونٹ کی پیداواری صلاحیت کا حامل بھی ہے