روسی فیڈریشن کونسل فیڈرل اسمبلی کی چیئرپرسن ویلنٹینا مٹوینکو آج سینیٹ سے خطاب کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس کا اغاز اسلامی جمہوریہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے قومی ترانوں سے ہوگا۔
سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی خیر مقدمی کلمات پیش کریں گے، جس کے بعد روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چیئر پرسن ویلنٹینا مٹوینکو سینیٹ کے اجلاس کی خصوصی نشست سے خطاب کریں گی۔
ویلنٹینا میٹو ینکو آج شام ساڑھے چار بجے شام سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کریں گی۔
خیال رہے روسی فیڈرل کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی چیئر پرسن کل پاکستان پہنچی تھیں، دورے کے دوران روسی وفد چیئر پرسن فیڈرل اسمبلی برائے فیڈریشن کونسل کی سربراہی میں اعلی حکام سے ملاقات کرے گا۔
روسی وفد صدر مملکت، وزیراعظم اسپیکر اور چیئرمین سینٹ سے ملاقات کرے گا۔