پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہچچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں738 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 90 ہزار 732 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 4 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 60 پیسے پر آ گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے ، 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔