حب : شاہ نورانی سے واپس کراچی آنے والی زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، افسوسناک واقعہ حب میں نورانی کراس موسلی چڑھائی کے قریب پیش آیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ نورانی سے کراچی آنے والے زائرین کی وین الٹ گئی،حادثے میں ایک سات سالہ بچہ اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق 11افراد کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثے کے2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تمام زائرین شاہ نورانی کے مزار سے واپس آرہے تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی سے ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔