Light
Dark

سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : پنجاب  کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعے میں سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے غیر مصدقہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ، ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا تھا کہ فیک نیوز پھیلانے والے 138 اکاؤنٹس بلاک کرائےگئے، توڑ پھوڑتشددمیں ملوث40طلباکی شناخت کرلی گئی ہے۔
عمران کشور نے کہا کہ سوشل میڈیاپرجعلی مہم چلاکرانتشار پھیلانےوالوں کیخلاف کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں : طالبہ سے زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوئی؟ تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
خیال رہے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے سبب پنجاب کے مختلف شہروں میں طلبہ کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے۔
بعد ازاں محکمہ داخلہ پنجاب نے طالبہ سے زیادتی کی غیر مصدقہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنائی تھی۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی، 6رکنی ٹیم میں 3 پولیس افسر اور 3 حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کرے اور تحقیقات میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائے گی جبکہ سوشل میڈیا پر لڑکی کی ساکھ کونقصان پہنچانے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا۔