جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا
اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزرا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔