Light
Dark

بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

کراچی: ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 800 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس سے ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپےہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہوکر 2لاکھ 42 ہزار27 روپے ہے۔
اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2726 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2300 روپےکمی دیکھنے میں آئی تھی ۔