دبئی میں ملازمت کے خواہش مند افراد کیلئے اچھی خبر
دبئی کو اگلے 6 سالوں میں ایک لاکھ 85 ہزار نئے ملازمین کی ضرورت ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2030 تک دبئی ائیرپورٹ ایک لاکھ 85 ہزار کو نوکریاں فراہم کرے گا۔
خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ نئی نوکریوں کی فراہمی کے بعد دبئی ائیرپورٹ سے وابستہ ملازمین کی تعداد 8 لاکھ سے زائد ہوجائے گی۔
مزید برآں دبئی کا المتکوم ائیرپورٹ تیزی سے مزید ائیرلائنز کو خوش آمدید کہنے کو تیار ہے۔