ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں مرحوم ایس پی محمد مظفر اقبال کو ان کی خدمات کے اعزاز میں شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا
مرحوم ایس پی محمد مظفر اقبال کو ان کی خدمات کے اعزاز میں شاندار خراج عقیدت پیش
مرحوم ایس پی محمد مظفر اقبال کے نام پر نیا کمپلیکس منسوب کر دیا گیا
اقدام کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ان کی نمایاں کاوشوں اور ان کی غیر متزلزل خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے
کمپلیکس کا قیام ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا
کمپلیکس کا افتتاح مرحوم ایس پی مظفر اقبال کی صاحبزادی نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں ایک پروقار تقریب میں کیا
کمپلیکس کا قیام ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ اجا گر کرتا رہے گا، ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد
یہ کمپلیکس قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی آنے والی نسلوں کو بھی ان اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دے گا۔ ڈی آئی جی
تقریب کے دوران سینئر اور ریٹائرڈ پولیس افسران نے مظفر اقبال کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا
مرحوم ایس پی محمد مظفر اقبال نے پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصہ سندھ پولیس کی خدمت کے لیے وقف کیا
انہوں نے دیانتداری، لگن اورقائدانہ صلاحیتوں کیو جہ سے مقبولیت حاصل کی
وہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے بانی رکن تھے جنہوں نے ایس ایس یو کو ایک جدید ترین پولیس ادارہ بنانے میں اہم کردار ادا کیا