Light
Dark

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے روس کو دنیا کی چوتھی بڑی معیشت قرار

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے روس کو دنیا کی چوتھی بڑی معیشت قرار دیدیا جس کے بعد جاپان پیچھے رہ گیا۔
آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت میں روس کی شراکت 3.55 فیصد ہو گئی جب کہ عالمی معیشت میں جاپان کی شراکت 3.38 فیصد ہے۔
آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت میں چین 18.8 فیصد کی شراکت سے پہلے نمبر ہے عالمی معیشت میں امریکا 15 فیصد کی شراکت کےلحاظ سےدوسرےنمبر پر ہے۔
عالمی معیشت میں بھارت 7.9 فیصد کی شراکت کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق عالمی جی ڈی پی میں 3برکس ممالک چین، بھارت اور روس شامل ہو گئے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق یورپی پابندیوں کی وجہ سےروس کی معیشت نےترقی کی۔