کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر پر عائد کپتان بننے کی پابندی اٹھا لی۔
ڈیوڈ وارنر پر 2018ء میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے اب ازسرِ نو جائزہ لیا اور ساڑھے چھ برس بعد یہ پابندی اٹھا لی ہے