پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس نے آج بھی نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 90 ہزار کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 110 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 56 پر آ گیا۔
1109 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 90 ہزار 56 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ، 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے 80 پیسے ہو گئی۔