Light
Dark

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو کو گرفتار

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو کو گرفتار کرلیا گیا، انسداددہشت گردی مقدمے میں حراست میں لیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سابق ممبر قومی سمبلی اختر حسین لانگو کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے انسداددہشت گردی مقدمےمیں گرفتارکیا۔
تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے اختر مینگل سمیت دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، اختر حسین لانگو بی این پی مینگل کے سیکریٹری خزانہ بھی ہیں۔
اس سے قبل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سینیٹر قاسم رونجھو اور سینیٹر نسیمہ احسان سے استعفیٰ طلب کیا تھا کیونکہ سینیٹرز نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
منحرف سینیٹر قاسم رونجھو کے بیٹے جہانزیب رونجھو نے الزام عائد کیا تھا کہ سینیٹ ووٹ کے بعد پارٹی پالیسی کے تحت والد کو استعفے کا کہا گیا تو انھوں نے استعفیٰ دینا مناسب سمجھا تھا۔