Light
Dark

ایک ارب ڈالر قرض کی درخواست دے دی

پاکستان نے آئی ایم ایف کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں ایک ارب ڈالر قرض کی درخواست دے دی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیئے 1  ارب ڈالر فنڈز کی باضابطہ درخواست دیدی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی رسک فنڈ سے 1 ارب ڈالر کے فنڈز کی درخواست کی ہے یہ درخواست آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر دی گئی۔
پاکستان آئی ایم ایف سے آر ایس ٹی فنانسنگ کے ذریعے اضافی امداد حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ یہ سہولت کم اور درمیانے آمدن والے ممالک کو بیرونی معاشی جھٹکوں سے بچانے میں استعمال ہوتی ہے۔
رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشین انفراسٹرکچر بینک سے پانڈا بانڈ کی کریڈٹ بڑھوتری پر بھی بات کررہا ہے.