ترکیہ میں جوتے کے پیچھے سہیلیوں کے نام لکھنے کی رسم عموماً شادی کی تقریبات کا حصہ ہوتی ہے۔ یہ رسم شادی کے دن، خاص طور پر کی جاتی ہے۔ اس میں دلہن اپنے جوتوں کے پیچھے اپنی قریبی سہلیوں کے نام لکھتی ہے۔
یہ رسم دلہن کی دوستی اور اس کی زندگی میں اہم لوگوں کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ رسم دلہن کے لیے خوش قسمتی لاتی ہے اور اسے اپنی دوستیوں کا احساس دلاتی ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ جس کا نام پہلی بار مٹ جائے وہ شادی کرنے والی پہلی ہوتی ہے۔