Light
Dark

آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے پاکستانی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا

آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے پاکستانی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا: معاشی تحقیقاتی ادارہ پرائم

معاشی تحقیقاتی ادارے پرائم نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام پر رپورٹ جاری کر دی۔

پرائم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے بروقت اصلاحات نہ کیں تو آئی ایم ایف کا آخری پروگرام نہیں ہو گا، آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام سے معاشی استحکام میں مدد ملے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کے لیے ایک ارب ڈالرز کی پہلی قسط جاری کر دی ہے، نئے قرض پروگرام کی پہلی قسط سے زرِمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔