Light
Dark

سندھ میں رواں سال سگ گزیدگی کے دو لاکھ 26 ہزار کیسز رپورٹ

سندھ میں رواں سال سگ گزیدگی کے دو لاکھ 26 ہزار کیسز رپورٹ

آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث صوبہ سندھ میں سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔

سندھ میں رواں سال ستمبر تک 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شہری کتوں کا نشانہ بنے جبکہ 12 شہری کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری سے انتقال کر گئے۔

طبی ماہرین کے مطابق کتے کے کاٹنے پر فوری 15 منٹ تک صابن سے متاثرہ جگہ کو دھونا چاہیے۔ متاثرہ جگہ کو فوراً صاف پانی اور صابن سے دھوئیں تاکہ مٹی یا جراثیم دور ہو جائے۔ زخم کو خشک کرنے کے بعد اگر ممکن ہو تو اینٹی سیپٹک کریم لگائیں اور زخم پر بینڈیج باندھ دیں۔

فوراً کسی ڈاکٹر یا اسپتال سے رجوع کریں، خاص طور پر اگر کتا آوارہ ہو۔ اگر کتا مشکوک ہو تو ڈاکٹری مشورے کے مطابق رابیدیس کی ویکسینیشن بھی ضروری ہو سکتی ہے۔