Light
Dark

روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے روس کے شہر کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات اور باضابطہ تبادلہ خیال کیا ہے۔
مئی 2020 میں دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان مشرقی لداخ میں واقع وادئ گلوان میں پینگانگ جھیل کے ساحل پر ہونے والی جھڑپ کی وجہ سے باہمی تعلقات میں کشیدگی آنے کے بعد مودی اور شی کی یہ پہلی ملاقات ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر گشت کا معاہدہ ہوا ہے۔ بعد ازاں چین نے بھی اس معاہدے کی تصدیق کی تھی۔
اس سے قبل دونوں رہنماؤں کی اکتوبر 2019 میں کیرالہ کے علاقے ملاپورم میں باضابطہ ملاقات ہوئی تھی۔