بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے امریکی ایوان نمائندگان کے 60 سے زائد ارکان نے صدر بائیڈن کو خط لکھ دیا۔
ایوان نمائندگان کے اراکین نے اپنے خط میں کہا کہ سابق وزیراعظم سمیت پاکستانی جیلوں سے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی کوشش کی جائے۔
خط میں امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی میں انسانی حقوق کو مرکز بنایا جائے۔
امریکی ایوان نمائندگان نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکومت سے با نی پی ٹی آئی کی حفاظت اور خیریت کی ضمانت لی جائے،خط میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں سے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اپیل بھی کی گئی۔
ان امریکی ایوان نمائندگان کی قیادت کرنے والے گریگ کیسار نے کہا کہ ہماری طرف سے امریکی خارجہ پالیسی کے دیرینہ ناقد اور واشنگٹن کے ساتھ کشیدہ تعلقات رکھنے والے سابق پاکستانی وزیراعظم کی رہائی کیلئے اجتماعی مطالبہ کیا گیا ہے۔