کراچی : گذری مبارک مسجد کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول وہاں کھڑا کسی کا انتظار کررہا تھا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق گزری کے علاقے ڈیفنس مبارک مسجد کے قریب قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے کار میں بیٹھا ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
2موٹرسائیکل سوار ملزمان میں سے ایک نے اس کو گولیاں ماردیں، مقتول کی لاش قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچا دی گئی جس کی شناخت 30 سالہ عمیر کے نام سے ہوئی ہے۔
واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے پاس موبائل فون اور پرس میں موجود کاغذات سے کی اس کی شناخت کی گئی ہے فائرنگ کا یہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔
واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مقتول20منٹ تک فون پر کسی سے بات کررہا تھا، بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ مقتول وہاں پر کسی کا انتظار کررہا تھا، 2موٹرسائیکل پر ملزمان آئے اور ایک نے اتر کر فائرنگ کردی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
اس سے قبل آج گزشتہ روز کراچی کے علاقے احسن آباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فرحان نامی شخص کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق فرحان مالی مشکلات کا شکار تھا، بیمار بیٹی کے علاج کے لیے بیوی کے زیور بیچ کر 70 سے 80 ہزار روپے لے کر گھر واپس آرہا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال شہر قائد میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 104 افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ متعدد افراد زخمی کیا جا چکا ہے۔