Light
Dark

بنگلادیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور اب کی بار صدر سے استعفے کا مطالبہ

بنگلادیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور اب کی بار صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق طلبہ صدر محمد شہاب الدین کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور سینکڑوں طلبہ نے صدارتی محل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

صدر شہاب الدیں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے جب کہ 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعوی کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔