کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے نفاذ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
لنجار نے اس موقع پر کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی زندگی جدوجہد کا نمونہ ہے، جنہوں نے جمہوریت کی بحالی کے لئے قید و بند اور تشدد کو برداشت کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور آمریت میں بیگم نصرت بھٹو نے جیالے کارکنان کے لئے ماں کا کردار ادا کیا، اور آج بھی جیالے انہیں یاد کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر حقیقی جمہوریت کے نفاذ کے لیے کوشاں رہیں گے۔