Light
Dark

ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے پوش علاقے کلفٹن انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کار سوار شاہ زیب سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی شاہ زیب چلا رہا تھا، گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا، حادثے میں شاہ زیب کا دوست محمد الیاس زخمی ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شاہ زیب کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، ضابطے کی کارروائی کے بعد شاہ زیب کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان شاہ زیب ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی رعنا انصار کا بیٹا ہے اور اس حوالے سے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سید شاہ زیب کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔