Light
Dark

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیم کارڈ سے خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں 40 ہزار بچے مستفید ہوں گے۔ ان اضلاع میں کوہستان، کولئی پالس، تورغر، چترال ، ٹانک اور جنوبی وزیرستان بھی شامل ہیں۔

سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے پر بچوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ جبکہ اسکولوں کے بچیوں کو ماہانہ 500 روپے کے وظائف دیئے جائیں گے۔