Light
Dark

سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن ہیں اور سید حسن نصراللہ کو اس سے پہلے شہید کیا جا چکا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے قتل کی تصدیق کی۔

تاہم حزب اللہ کی جانب سے ابھی تک اسرائیل کے اس دعوے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔