Light
Dark

بھارتی فوج کی گولہ بارود بنانے والی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا؛ ہلاکتیں

بھارتی فوج کی گولہ بارود بنانے والی آرڈیننس فیکٹری میں دھماکا؛ ہلاکتیں

بھارتی میڈیا کے مطابق جبل پور کے سینٹرل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس فیکٹری خماریہ بھارتی فوج کے محکمۂ دفاعی پیداوار کی ملکیت ہے جو گولہ بارود کی پیداوار کے بڑے یونٹوں میں سے ایک ہے۔

اس یونٹ میں بم اور دھماکا خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔ دھماکا فیکٹری کے ری فلنگ سیکشن میں ہوا جس میں 15 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر 13 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔