5 جی سپیکٹرم نیلامی، نیرا نے مشاورتی خدمات فراہم کرنے کیلئے ایل او آئی کو قبول کیا
امریکہ میں قائم بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم نیشنل اکنامک ریسرچ ایسوسی ایٹس انکارپوریٹڈ (نیرا) نے ملک میں اگلی نسل کی موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کے لئے 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی / آئی ایم ٹی سپیکٹرم کے اجراء میں حکومت پاکستان کو مشاورتی خدمات فراہم کرنے کے لئے لیٹر آف انٹنٹ (ایل او آئی) قبول کرلیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیرا کو ایل او آئی جاری کیا تھا جس کا جواب سات ورکنگ دن میں دینا تھا کیونکہ حکومت اپریل 2025 تک فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی مکمل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ نیرا نے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) کے ای پیک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (ای پی اے ڈی ایس) پر ایل او آئی قبول کیا۔
توقع ہے کہ دونوں فریق رواں ہفتے کے دوران ایک معاہدے پر دستخط کریں گے ، جس کے بعد ، نیرا باضابطہ طور پر کام کرنا شروع کردے گا۔