دمشق میں چلتی گاڑی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق
شام کے دارالحکومت دمشق میں چلتی گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا دمشق کے المزہ کے علاقے میں چلتی گاڑی میں ہوا، جس کے باعث گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔
مقامی میڈیا نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے میزائل فائر کیا تھا جس کی بنا پر گاڑی میں دھماکا ہوا، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ جل کر خاکستر ہوگئی۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ جس کی شناخت کی جا رہی ہے