Light
Dark

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد

میرپورخاص : ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی ، ہیومن رائٹس کمیشن تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرشاہ نوازقتل کیس کی ہائی کورٹ بینچ میرپورخاص میں سماعت ہوئی، جسٹس امجد بویو اور جسٹس خادم حسین نے کیس کی سماعت کی۔
ڈی آٸی جی نواب شاہ ایس ایس پی میرپورخاص ،ایس ایس پی عمرکوٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہ نواز کیس کی جوڈیشنل انکوائری کے لیے درخواست ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ، عدالت نے ڈی آئی جی اورایس ایس پی کو گرفتار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہیومن رائٹس کمیشن تحقیقات کی نگرانی کرے گا۔
مزید پڑھیں : ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ
یاد رہے محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکٹر شاہنواز کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا تھا، وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ کوخط لکھا تھا۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس انکوائری میں ڈاکٹر کو جعلی مقابلےمیں قتل کیاگیا ، جوڈیشل کمیٹی تشکیل دے کر ذمہ داران کا تعین کیاجائے اور ہائی کورٹ کے حاضرسروس جج سےجوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔
واضح رہے ڈاکٹر شاہ نواز کمہار کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا مرحلہ مکمل کیا گیا تھا ، چیف پولیس سرجن ڈاکٹروسیم کی سربراہی میں میڈیکل بورڈنے پوسٹ مارٹم کیا۔
ڈاکٹر وسیم کا کہنا تھا کہ حاصل کئے گئے اجزالیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجے جائیں گے، رپورٹ ایک ماہ میں متعلقہ حکام کےحوالے کی جائے گی۔