نیا چیف جسٹس، فیصلے کی گھڑی، 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی قائم، آج شام 4 بجے اجلاس طلب، جسٹس فائز عیسیٰ 3 سینئر ترین ججز کے نام بھیجیں گے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا‘ آئینی ترمیمی بل 2024ء ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔
نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی جبکہ ملک میں نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے فیصلے کی گھڑی بھی قریب آن پہنچی‘چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
خصوصی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا گیاجس میں نئے چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تین سینئر ترین ججز کے نام کمیٹی کو بھیجیں گے۔
چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئ
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کمیٹی کا حصہ
شائستہ پرویز ملک، راجہ پرویز اشرف، سینیٹر علی ظفر، سید نوید قمر بھی کمیٹی میں شامل
رعنا انصار ، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا بھی کمیٹی میں شامل، نوٹیفیکیشن
سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی کمیٹی میں شامل ہیں، نوٹیفیکیشن
خصوصی کمیٹی آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت تشکیل دی گئی