Light
Dark

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں گرمی کی جذوی لہر

سمندری ہوائیں مختصر وقت کے لیے غیرفعال ہوگئیں

متبادل سمت کی شمال مغربی(بلوچستان)کی کم رفتار ہوائیں چل رہی ہیں

شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے

آج اور کل درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے

منگل کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری کو چھوسکتا ہے

ہوا میں نمی کا تناسب 30 تا 40 فیصد ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہونے کے خدشات نہیں ہیں

گرمی کی حالیہ لہر ہواوں کےسمت تبدیلی کے سبب ہے

اتوار سے گرمی کی جذوی لہرمیں بتدریج کمی ہونا شروع ہوگی

آج ضلع تھرپارکر میں آندھی/ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات